Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکیمات کو مسلمانوں تک پہنچانے کی مساعی

سرکاری اسکیمات کو مسلمانوں تک پہنچانے کی مساعی

کریم نگر۔ 12 جنوری (فیاکس) حکومت تلنگانہ کی جانب سے روبہ عمل لائی جانے والی فلاحی اسکیموں سے متعلق عوام بالخصوص مسلم اقلیتوں میں شعور بیداری ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر ریاض علی رضوی ریاستی جنرل سیکریٹری تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم نے TMIF کریم نگر کے زیراہتمام عبدالرشید صدر ضلع TMIF کی صدارت میں ہدیٰ ہائی اسکول میں منعقدہ اجلا

کریم نگر۔ 12 جنوری (فیاکس) حکومت تلنگانہ کی جانب سے روبہ عمل لائی جانے والی فلاحی اسکیموں سے متعلق عوام بالخصوص مسلم اقلیتوں میں شعور بیداری ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر ریاض علی رضوی ریاستی جنرل سیکریٹری تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم نے TMIF کریم نگر کے زیراہتمام عبدالرشید صدر ضلع TMIF کی صدارت میں ہدیٰ ہائی اسکول میں منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے 1,030 کروڑ روپئے کا بجٹ منظور کیا گیا لیکن تاحال 20 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں جس کو مارچ کے اندر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مسٹر ریاض علی رضوی ریاستی جنرل سیکریٹری TMIF نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی اسکیموں سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’’شادی مبارک‘‘ اسکیم کے تحت غریب و نادار مسلم لڑکیوں کیلئے 51 ہزار روپئے منظور کئے جاتے ہیں جس کے لئے تمام مسلمانوں کو اس اسکیم سے استفادہ کرنے کیلئے تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم حیدرآباد نے کریم نگر سے اس کی شروعات کرتے ہوئے غریب مسلمانوں تک حکومتی اسکیمات کو پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ مسٹر ریاض علی رضوی نے تمام فورم کے ضلع عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ جمعہ کی نماز میں مساجد میں شادی مبارک اسکیم کا اعلان کروائیں اور غریب عوام میں اس سے متعلق شعور بیداری کرنے کیلئے پمفلٹ تقسیم کروائیں۔ ڈاکٹر فہیم الدین انصاری ریاستی سیکریٹری TMIT حیدرآباد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو ہمارے مسائل اور جائز حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ TMIF کے پلیٹ فارم سے مسلمانوں کے جائز مسائل کو حل کرنے کیلئے کمربستہ ہوجائیں اور اس کی رکنیت سازی مہم میں حصہ لیتے ہوئے رکن بنیں۔ جناب عبدالرشید صدر ضلع TMIF کریم نگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی کمیٹی TMIF کی ایماء پر یہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے سرکاری اسکیموں کو مسلمانوں تک پہنچانے کیلئے تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم کریم نگر سے آغاز یقیناً ہمارے لئے بھی قابل فخر بات ہے اور TMIF سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کرنے کیلئے تیار ہے۔ فورم کی کارکردگی کو موثر بنانے کیلئے رکنیت سازی مہم میں سرعت پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کی سطح پر فورم میں مزید افراد کو شامل کیا گیا ہے، جن میں عشرت سلطانہ ریٹائرڈ لیکچرر و نائب صدر فورم کریم نگر کو ترقی دے کر ضلع جنرل سیکریٹری اور سید اشتیاق احمد فاروقی این آر آئی جنرل سیکریٹری کو ریاستی فورم کا رکن عاملہ نامزد کیا گیا جبکہ نائب صدور کی حیثیت سے محمد محمود علی صدیقی ریٹائرڈ آڈٹ آفیسر کو نائب صدر I اور چاند پاشاہ موظف محکممہ آبپاشی کو نائب صدر IV نامزد کیا گیا ہے۔ اس طرح سے محمد عنایت اللہ خاں کامران کو سیکریٹری شعبہ نشر و اشاعت II نامزد کیا گیا ہے اور محمد ارشد علی کو آرگنائزنگ سیکریٹری II نامزد کیا گیا ہے۔ جناب محمد صابر موظف محکمہ زراعت کو رکن مشاورتی کمیٹی نامزد کیا گیا ہے۔ ارکان عاملہ میں ایوب علی خاں، سلمیٰ سلطانہ، نزہت طلعت کو شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT