Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکیمات کو کامیاب بنانے کی ہدایت

سرکاری اسکیمات کو کامیاب بنانے کی ہدایت

ورنگل میں منعقدہ اجلاس سے ڈپٹی چیف منسٹرکڈیم سری ہری کا خطاب
ورنگل /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کی صدارت میں نندانا گارڈن ہمکنڈہ میں متحدہ ضلع ورنگل کی ترقی کیلئے جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں پانچ اضلاع کے ملگڑس ورنگل اربن جوائنٹ سکریٹری دیانند ، ورنگل رورل ایم ہریتا محبوب آباد شیولنگیا ، جنگاؤں ونئے کرشنا ریڈی جے شکر بھوپال پلی امے کمار گریٹر ورنگل میونسپل کمشنر سی پی گوتم اور دیگر عہدیداروں و سیاسی قائدین نے شرکت کی ۔ مشن بھگیرتا ، مشن کاکتیہ ڈبل بیڈروم حکومت کی اہم اسکیمات میں شامل ہے جس کی ملک بھر میں ستائش کی جارہی ہے ۔ کڈیم سری ہری نے کہا کہ ان اسکیموں کو کامیاب بنانے کیلئے کوشش کریں ۔ انہوں نے سیاسی قائدین کو مشورہ دیا کہ عوامی مسائل سے وقافیت حاصل کرتے ہوئے سرکاری عہدیداروں کے علم میں لاکر سرکاری اسکیمات پر عمل آوری کیلئے کوشاں رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ضلع ورنگل ریاست تلنگانہ کا تیز رفتار ترقی کرنے والا ضلع ہے ۔ ورنگل کی ترقی کیلئے تمام سرکاری و سیاسی قائدین سرگرم ہوجائیں ۔ ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد پائے تکمیل کو پہونچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے حکومت کے پاس فنڈ موجود ہیں کنٹراکٹروں کی بلوں کی جلد ہی منظوری عمل میں لائے جائے گی ۔ تمام کلکٹروں کو مشورہ دیا کہ ہفتہ میں ایک مشن بھگیرتا کے کاموں کیلئے مختص کریں ۔ یہ اسکیم حکومت کے وقار کا مسئلہ ہے ۔ 30 اپریل تک جنگاؤں کے ہر گھر میں نل سے پانی سربراہی کے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل شہر میں پانی کی کوئی قلت نہ رہے اس کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔ اس موقع پر ورنگل رورل کلکٹر ایم ہریتا نے پرکال حلقہ میں 30 مارچ تک گھر گھر پانی سربراہی کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ کلکٹر ہریتا کے تیقن پر رکن اسمبلی دیاکر نے کہا کہ اگر اس طرح کام ہوا تو خصوصی طور پر حکومت کی جانب سے کلکٹر کو ایوارڈ دیا جائے گا ۔ اس اجلاس میں تمام کلکٹروں نے جلد سے جلد کاموں کی تکمیل کا یقین دیا ۔ بعض سرکاری عہدیادروں کے کاموں پر تساہلی کا الزام عائد کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اجمیرا چندولال ، چیف وہپ راجشیور ریڈی ارکان اسمبلی دیاکر راؤ ٹی راجیا ، ونئے بھاسکر دھما ریڈی ، ستیش ، مئیر گریٹر ورنگل این نریندر ضلع پریشد چیرپرسن پدما ، مشن بھگیرا ای این سی سریندر ریڈی ڈی پی آر او رورل کرن ، ڈی ڈی جگن ، ایم ایل سی وینکٹشور راؤ اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT