Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / سرکاری اسکیمات کیلئے منتخب کمیٹی پر بروکرس کا رول ادا کرنے کا الزام

سرکاری اسکیمات کیلئے منتخب کمیٹی پر بروکرس کا رول ادا کرنے کا الزام

آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی کی للکار پر وزراء کی تردید

آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی کی للکار پر وزراء کی تردید
حیدرآباد۔/20ڈسمبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ریاست میں سرکاری اسکیمات کے استفادہ کنندگان کے انتخاب کیلئے تشکیل دی گئی سماجی کمیٹیوں کے مسئلہ پر ایوان میں ( اسمبلی میں ) گرما گرم مباحث ہوئے۔ اس دوران قائد اپوزیشن مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سماجی کمیٹیوں میں نامزد کردہ سماجی کارکن درمیانی افراد ( بروکرس ) کا رول ادا کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ سماجی کارکنوں کے نام پر صرف اور صرف تلگودیشم پارٹی کارکنوں کو نامزد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے حکومت کے اس اقدام پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ قائد اپوزیشن کے اس اظہار خیال پر ایوان میں ریاستی وزیر محنت و روزگار مسٹر کے اچن نائیڈو اور وزیر سماجی بہبود مسٹر آر کشور بابو نے حکومت کی جانب سے انتہائی سخت انداز میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ریمارکس پر انہیں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان وزراء نے کہا کہ تمام شعبہ جات ( ادارہ جات کے نظام ) کو تباہ و برباد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر مجاز اقدامات کرنے کا سہرا سوائے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے کسی اور کو ہرگز نہیں کیونکہ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو غیر کارکرد بنانے کے علاوہ غیر مجاز اقدامات کرتے ہوئے موجودہ نظام کو مکمل طور پر نقصان پہنچایا۔ مسٹر کے اچن نائیڈو نے کہا کہ حکومت کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ سماجی کمیٹیوں میں تمام طبقات کو اہمیت و نمائندگی دی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT