Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکیمات کے ثمرات سے عوام متاثر

سرکاری اسکیمات کے ثمرات سے عوام متاثر

سنگاریڈی ۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حلقہ پٹن چرو کے محلہ باقط گلی میں آج جی مہیپال ریڈی رکن اسمبلی پٹن چیرو نے مرزا وحید بیگ مقبول ریاستی قائد ٹی آر ایس کے ہمراہ ایک لاکھ روپئے لاگتی پانی کی ٹانکی کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مرزا وحید بیگ مقبول ریاستی قائد ٹی آر ایس نے کہا کہ پٹن چیرو کے محلہ باقط گلی میں کئی دنوں سے پانی کی سربراہی مسدود تھی ۔ مقامی رکن اسمبلی جی مہپال ریڈی نے محلہ کے عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے بورویل کی تنصیب عمل میں لاتے ہوئے پانی کی ٹانکی تعمیر کروائی جس سے عوام کو صبح 2 گھنٹے اور شام 2 گھنٹے پانی کی سربراہی یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ مرزا وحید بیگ مقبول نے بورویل اور پانی کی ٹانکی کی تنصیب پر جی مہیپال ریڈی رکن اسمبلی پٹن چیرو سے اظہارتشکر کیا ۔ جی مہیپال ریڈی رکن اسمبلی پٹن چیرو نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت سماج کے تمام طبقات کی ترقی کی پابند عہد ہے ۔ حکومت انتخابی وعدوں کی بتدریج تکمیل کررہی ہے ۔سابق حکومتوں نے گزشتہ 50 سالوں سے جو کام انجام نہیں دیئے وہ کام ٹی آر ایس حکومت صرف 18 ماہ میں ہی انجام دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ حکومت تلنگانہ کی جانب سے عوام کیلئے فلاح و بہبود اور ترقیاتی اسکیمات پر موثر عمل آوری سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ انھوں نے کہاکہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ وزیراعلیٰ کے سی آر فلاح و بہبودی اور ترقیاتی اسکیمات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے موثر اقدامات کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرتے ہوئے ترقی کی سمت گامزن کررہے ہیں ۔ اس موقع پر قیوم بیگ متین ، منیرالدین، راملو زیڈ پی ٹی سی ، اعظم ، آمنہ بیگم ، مجیب بیگم ، سلیم ، پرویز اور پاشاہ بھائی و دیگر اہلیان محلہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT