Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / سرکاری اشتہارات :چیف منسٹروں ، گورنروں، وزراء کی اجازت

سرکاری اشتہارات :چیف منسٹروں ، گورنروں، وزراء کی اجازت

نئی دہلی 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزراء، چیف منسٹروں، گورنروں اور ریاستی وزراء کی تصویریں اب سرکاری اشتہارات میں شامل کی جاسکیں گی۔ سپریم کورٹ نے آج اپنے سابقہ حکم میں ترمیم کرتے ہوئے اشاعتوں میں اِن شخصیات کی تصویروں کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ مرکز اور ریاستوں بشمول مغربی بنگال و ٹاملناڈو جہاں عنقریب انتخابات ہونے والے ہیں، شامل ہیں کیوں کہ اِن ریاستوں نے احکامات پر نظرثانی کی سپریم کورٹ سے سفارش کی۔ صدرجمہوریہ، وزیراعظم کے سوائے متعلقہ محکموں کے مرکزی وزراء ، چیف منسٹروں، متعلقہ محکموں کے ریاستی وزراء کی تصویریں اشتہارات میں شامل کی جاسکیں گی۔ سپریم کورٹ نے 9 مارچ کو اپنے فیصلہ پر وزیراعظم، مرکزی وزراء، چیف منسٹروں اور دیگر ریاستی وزراء کی درخواستوں کی بناء پر اپنے سابقہ احکام میں ترمیم کرتے ہوئے سرکاری اشتہاروں میں اِن تمام کی تصویریں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔ قبل ازیں تمام قائدین کی تصویروں کی اشتہارات میں شمولیت ممنوع قرار دی گئی تھی۔ صرف صدرجمہوریہ، وزیراعظم، چیف جسٹس آف انڈیا کی تصویریں شائع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT