Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سرکاری اقامتی انگریزی میڈیم اسکول میں داخلہ انٹرنس

سرکاری اقامتی انگریزی میڈیم اسکول میں داخلہ انٹرنس

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : سرکاری اقامتی اسکول ، انگریزی میڈیم میں انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلے جاری ہیں ۔ آن لائن فارم داخل کر کے انٹرنس میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ ادخال فارم کی آخری تاریخ 11 مارچ ہے ۔ امتحان 19 اپریل کو مقرر ہے ۔ جماعت پنجم میں داخلے کے لیے جماعت چہارم کسی بھی میڈیم سے کامیاب ہوں ۔ اسی طرح جماعت ششم ، ہفتم اور ہشتم میں داخلے کے لیے انگلش میڈیم سے کامیاب ہوں تو راست داخلہ کے مستحق ہوں گے ۔ مفت قیام و طعام کے علاوہ بہترین تعلیم فراہم کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ نماز اور عربی تعلیم کا نظم بھی رہے گا ۔ اولیائے طلبہ ، ملی خدمت گذار اور انسانیت کا جذبہ رکھنے والے حضرات اس سلسلے میں ترغیب دلا کر طلبہ کو داخلہ کے لیے مائل کریں ۔ تفصیلات کے لیے 9701889872 پر ربط کریں ۔۔اقلیتی طلبہ سے خواہش کی گئی کہ وہ اس زرین موقع سے استفادہ کریں۔ اسکول میں داخلہ کے بعد طلبہ کو اسکالر شپ کے علاوہ طعام، قیام اور دیگر سہولتیں دستیاب رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT