Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / سرکاری بینکوں کو جمعرات سے 4 یوم کی تعطیل

سرکاری بینکوں کو جمعرات سے 4 یوم کی تعطیل

کسٹمرس کی سہولت کیلئے اے ٹی ایمس پر قومات کی فراہمی
نئی دہلی ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جاریہ ہفتہ تمام بینکوں کو جمعرات سے 4 یوم کی تعطیلات کے پیش نظر کسٹمرس لین دین سے قاصر رہیں گے ۔ تاہم بینکوں نے یہ انتظام کیا ہے کہ اس کے ATM’s رقومات سے بھر پور رہیں ۔ جمعرات کو ہولی تہوار ، جمعہ کو گڈ فرائی ڈے اور ہفتہ کو ہفتہ واری تعطیل اور اتوار کو عام تعطیل رہے گی ۔ واضح رہے کہ بینکوں کو ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو بند رکھا جاتا ہے ۔ عوامی شعبہ بینک کے سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ 3 یوم کی تعطیلات کے دوران تمام اے ٹی ایمس کو رقومات سے بھر دیا جائے گا ۔ تاکہ کسٹمرس کو مطلوبہ رقم حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو ۔ دریں اثناء آئی ڈی بی آئی بینک کے بعض عہدیدار اور ملازمین جاریہ ہڑتال میں توسیع کریں گے تو مزید ایک دن کے لیے (28 مارچ ) کو بند رکھا جاسکتا ہے ۔ آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن اور آل انڈیا بینک آفیسرس اسوسی ایشن سے IDBI کو خانگیانے کی کوششوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے حالیہ پیش کردہ بجٹ میں کہا تھا کہ IDBI بینک میں حکومت کا 80 فیصد ہے جسے گھٹا کر 50 فیصد کردیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT