Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری تعلیمی اسکیمات سے استفادہ پر زور

سرکاری تعلیمی اسکیمات سے استفادہ پر زور

سیول سرویسیس امتحانات میں بھی شریک ہونے طلبہ کو ایس پی کریم نگر کا مشورہ

سیول سرویسیس امتحانات میں بھی شریک ہونے طلبہ کو ایس پی کریم نگر کا مشورہ
کریم نگر۔ 2 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلبہ کو چاہئے کہ وہ تعلیم ، محنت کیساتھ ساتھ اپنی مرضی کے مطابق حاصل کریں۔ مقامی ایس آر ایم کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ضلع ایس پی شیوا کمار نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم کیلئے تمام سرکاری اسکیموں سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تعلیم کی ذمہ داری والدین اور سرپرستوں پر رہتی ہیں لہذا بچوں کو چاہئے کہ وہ تمام تر توجہ پڑھائی پر دیں۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ صرف ڈاکٹرس، انجینئرس ہی نہیں بلکہ سیول سرویسیس کے امتحانات تحریر کریں۔ کمپیوٹر کا دور ہے ، اس لئے کمپیوٹر پر مہارت حاصل کریں۔ بی سی ویلفیر ڈپٹی ڈائریکٹر چندر شیکھر نے طلبہ کو بی سی اسٹڈی سرکل میں تعلیمی سہولتوں سے استفادہ کا مشورہ دیا۔ بی سی اسٹڈی سرکلس پر یو پی، ایس سی، سیول سرویسیس امتحانات کی کوچنگ دی جارہی ہے۔ تربیت پانے والے امیدواروں کو 1500 روپئے وظیفہ اور 2000 روپئے کتابوں کے اخراجات کیلئے دیئے جارہے ہیں۔ مرکزی و ریاستی ملازمتوں کے متعلق منعقدہ اس پروگرام میں ڈی آر ڈی اے پی وی چندرا موہن حیدرآباد آئی اے ایس اکیڈیمی ڈائریکٹر بالا کرشنا سری لتا طلباء و طالبات اور دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT