Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سرکاری جونئیر کالجس میں 1133 ٹیچنگ و نان ٹیچنگ عہدوں کو منظوری

سرکاری جونئیر کالجس میں 1133 ٹیچنگ و نان ٹیچنگ عہدوں کو منظوری

حیدرآباد ۔21۔ نومبر (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست کے سرکاری جونیئر کالجس میں 1133 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عہدوں کو منظوری دی ہے۔ کمشنر آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت چلنے والے جونیئر کالجس اور ووکیشنل جونیئر کالجس میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں آئینگے ۔ سکریٹری فینانس این شیو شنکر نے جی او ایم ایس نمبر جاری کیا ۔ کمشنر انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے حکومت کو 1677 جائیدادوں پر تقررات کی سفارش کی تھی جن میں پرنسپلس 43 ، جونیئر لکچرر 781 ، فزیکل ڈائرکٹر 78 ، لائبریرین 78 ، سینئر اسسٹنٹ 77 ، جونیئر اسسٹنٹ 76 ، ٹائپسٹ 77 ، ریکارڈ اسسٹنٹ 80 اور اٹینڈر کے بشمول ہنگامی اسٹاف 387 شامل ہیں۔ 81 سرکاری جونیئر کالجس میں ان تقررات کی سفارش کی گئی جن میں 66 جونیئر کالجس 2007 ء میں قائم کئے گئے ۔ 2015-16 ء میں ایک ، 2016-17 ء میں دو اور 2007 ء سے قبل کے 10 جونیئر کالجس کی جائیدادوں میں تقررات کی سفارش کی گئی ۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے حکومت کو 1133 جائیدادوں پر تقررات کی تجویز پیش کی اور حکومت نے ان منظوری دیدی ہے جو 79 گورنمنٹ جونیئر کالجس کی ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ جائیدادیں ہیں۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم اور کمشنر انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کو تقررات کے سلسلہ میں کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT