Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری جونیر کالج کاماریڈی میں یوم آزادی تقریب

سرکاری جونیر کالج کاماریڈی میں یوم آزادی تقریب

کاماریڈی۔16 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ جونیئر کالج کاماریڈی میں 70 ویں یوم آزادی تقریب نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ محمد یقین الدین پرنسپل نے کالج کے میدان پر قومی ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر اُردو میڈیم کے طلباء وطالبات نے تقاریر، قومی گیت اور ڈراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سید عبدالحلیم لکچرر کامرس نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد، چاچا نہرو، سرسید احمد خان، مہاتما گاندھی، خان عبدالغفارخان اور کئی انقلابی رہنمائوں نے ہمارے ملک کی آزادی کی تحریک میں شامل ہوکر 200 سالہ انگریزی حکومت کا خاتمہ کرتے ہوئے ہمارے ملک کو آزادی دلوائی۔ اس موقع پر محمد یقین الدین پرنسپل کالج ہذا نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی ترقی طلباء و طالبات کے بغیر ادھوری اور نا ممکن ہے ۔ انہوںنے ملک کے قومی رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے طلباء کو زور دے کر کہا کہ وہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے سخت محنت کے ذریعہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن بنائے اورہمارے ملک کو عالمی سطح پر ترقی یافتہ بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کی کثیر تعداد اور دیگر اسٹاف موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT