Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / سرکاری خزانہ پر ایک کروڑ کا نقب

سرکاری خزانہ پر ایک کروڑ کا نقب

ورودھونگر (ٹاملناڈو)، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نقب زنوں نے آج بے پہرہ سرکاری خزانہ کو توڑ کر نقدی اور جواہر پر ہاتھ صاف کردیا جن کی مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپئے ہے، جو اس ضلع کے سریولی پوتور میں 12 مہربند صندوقوں میں رکھے گئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ نقب زنوں نے سب ٹریژری اور سیفٹی لاکر روم کا بڑا دروازہ توڑ کر اندر گھسنے کی راہ پائی۔

ورودھونگر (ٹاملناڈو)، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نقب زنوں نے آج بے پہرہ سرکاری خزانہ کو توڑ کر نقدی اور جواہر پر ہاتھ صاف کردیا جن کی مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپئے ہے، جو اس ضلع کے سریولی پوتور میں 12 مہربند صندوقوں میں رکھے گئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ نقب زنوں نے سب ٹریژری اور سیفٹی لاکر روم کا بڑا دروازہ توڑ کر اندر گھسنے کی راہ پائی۔ اس وقت ٹریژری میں کوئی سکیورٹی نہیں تھی۔ زیرتصفیہ عدالتی مقدمات سے متعلق جواہر اور الیکشن کے وقت دھاوؤں میں ضبط رقومات اس ٹریژری میں رکھے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT