Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / سرکاری خزانہ کو بھرنے کیلئے محنت لگن سے کام کریں

سرکاری خزانہ کو بھرنے کیلئے محنت لگن سے کام کریں

حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر ٹی راجیا نے آج سہ پہر تلنگانہ ملازمین قائدین میں تقریباً 50 ہیلتھ کارڈز تقسیم کئے اور کہاکہ ماباقی تمام ملازمین اپنا ہیلت کارڈ آروگیہ شری ویب سائیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ ان ہیلت کارڈز کے ذریعہ یکم نومبر سے مفت علاج کی سہولت تمام سرکاری و کارپوریٹ ہاسپٹلس میں فراہم رہے گی ۔ آج یہاں

حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر ٹی راجیا نے آج سہ پہر تلنگانہ ملازمین قائدین میں تقریباً 50 ہیلتھ کارڈز تقسیم کئے اور کہاکہ ماباقی تمام ملازمین اپنا ہیلت کارڈ آروگیہ شری ویب سائیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ ان ہیلت کارڈز کے ذریعہ یکم نومبر سے مفت علاج کی سہولت تمام سرکاری و کارپوریٹ ہاسپٹلس میں فراہم رہے گی ۔ آج یہاں سکریٹریٹ ڈی بلاک کانفرنس ہال میں ہیلت کارڈز تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ ایک سادہ لیکن پراثر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر ٹی راجیا نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ سرکاری خزانہ میں اضافہ کرنے میں اپنا اہم رول ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ان ہیلت کارڈز کی فراہمی کے باعث حکومت پر زبردست مالی بوجھ ضرور عائد ہو رہا ہے اس کے باوجود حکومت سرکاری ملازمین کے معاملہ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے 2.45 سرکاری ملازمین اور 2.50 لاکھ وظیفہ یاب ملازمین کے افراد ان ہیلت کارڈز سے مکمل استفادہ حاصل کرسکتے ہیں اور ملازمین کے ہر فرد خاندان کو علحدہ علحدہ ہیلت کارڈز فراہم کئے جائیں گے

۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے مزید کہا کہ سابق میں سرکاری ملازمین کیلئے فراہم کردہ علاج کی سہولتوں میں صرف 45 امراض کے علاج کی سہولت ہی فراہم تھی ۔ لیکن تلنگانہ حکومت نے محض سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے دئے جانے والے نئے ہیلت کارڈز کے ذریعہ 1895 امراض کے علاج کی تمام سرکاری و خانگی ہسپتالس میں علاج کی سہولت فراہم رہے گی ۔ ڈاکٹر راجیا نے کہاکہ درحقیقت ملازمین کے ہیلت کارڈز چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں عطا کئے جانے والے تھے لیکن اتفاقی طور پر چیف منسٹر کی کسی قدر ناسازی صحت کے باعث وہ حاضر نہیں ہوسکے ۔ لہذا یہ کارڈز ان کے ہاتھوں عطا کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ہیلت کارڈز حاصل کرنے والے اہم قائدین میں مسرس دیوی پرساد صدر تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس یونین ، سرینواس گوڑ صدر تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس یونین و رکن اسمبلی سیتارام نائیک رکن پارلیمان و دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT