Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری خزانہ کو لوٹنے کی منصوبہ بند سازش

سرکاری خزانہ کو لوٹنے کی منصوبہ بند سازش

بودھن /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر پی سدرشن ریڈی نے کہا کہ مشین کاکتیہ اسکیم پر خرچ کئے جانے والے ایک ایک پیسہ کا عوام کو حساب کتاب بتانا ہوگا ۔ بعض افراد عہدیداروں کے ساتھ مبینہ طور پر سازباز کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو لوٹنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کے ہر ایک منڈل میں کم ازکم دو تا تین تالاب

بودھن /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر پی سدرشن ریڈی نے کہا کہ مشین کاکتیہ اسکیم پر خرچ کئے جانے والے ایک ایک پیسہ کا عوام کو حساب کتاب بتانا ہوگا ۔ بعض افراد عہدیداروں کے ساتھ مبینہ طور پر سازباز کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو لوٹنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کے ہر ایک منڈل میں کم ازکم دو تا تین تالابوں کی مرمت کرنے کا حکومت نے منصوبہ تیار کیا ۔ محکمہ آبپاشی کے انجینئیرس ایک ایک تالاب کی مرمت کیلئے 20 تا 70 لاکھ روپیوں پر مبنی تعمیری تجاویز پیشکئے ۔ ان تجاویز کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا ۔ سابق وزیر نے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں مبینہ طور پر ٹھکہ داروں کی جانب داری کرنے والے تقریباً 24 عہدیداروں کو ملازمتوں سے معطل کردیا گیا تھا ۔ حلقہ اسمبلی بودھن کے بعض مواضعات میں مقامی منتخب عوامی نمائندوں کو مطلع کئے بغیر بعض گتہ دار تالابوں کی مرمتوں کے کاموں کا آغاز کر رہے ہیں ۔ منڈل صدور اور سرپنچوں کو علم میں لائے بغیر شروع کئے جانے والے کاموں کے تعلق سے ضلع کلکٹر کو مطلع کیا جائے گا ۔ سرکاری خزانے کی حفاظت کرنا صرف برسر اقتدار قائدین کی ہی نہیں بلکہ ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس اگر من مانی چلائے گی تو پھر اس سیاسی جماعت کا حشر بھی دہلی جیسا ہوگا ۔ مسٹر ریڈی نے کہاکہ بعض مواضعات میں سرکاری اراضیات پر کھدوائی کرتے ہوئے دس تا 20 فٹ گہرے کھڈے کھودے جارہے ہیں ۔ انہوں نے محکمہ معادنیات اور مال و پولیس کے عہدیداروں کو حرکت میں آنے کا مشورہ دیا ۔ مسٹر سدرشن ریڈی نے نظام آباد تا بودھن سڑک پر چار فٹ چوڑا ڈیوائڈر تعمیر کئے جانے پر سخت اعتراض کریت ہوئے اس ڈیوائڈر کی تعمیر کے بعد سڑک کی کشادگی کم ہوجائے گی ۔ انہوں نے چار فٹ کے بجائے صرف ایک فٹ چوڑا ڈیوائڈر تعمیر کرنے کی محکمہ آر اینڈ بی سے خواہش کی ۔ آئی بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ اس پریس کانفرنس میں چیرمین DCCB گنگادھر راؤ پٹواری صدرنشین منڈل پریشد بودھن گنگا شنکر ZPTC نوی پیٹ سرینواس گوڑ ، سابقہ و موجودہ صدر ٹاون شیخ محی الدین پاشاہ گنگا پرساد ، محمد ابراہیم ، میر الیاس علی ، بابا الکٹریشن ، موہن راؤ ، دامودھر ریڈی ، شوراج لنگاریڈی اور دیگر پارٹی کے قائدین موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT