Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / سرکاری خطبے مصری علمائے دین نے مسترد کردیئے

سرکاری خطبے مصری علمائے دین نے مسترد کردیئے

قاہرہ ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مصر کے تحریر کردہ جمعہ کے خطبوں کو مصری علمائے دین نے جن کا تعلق جامعہ ازہر سے ہے، یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ ایسے اقدام سے مذہبی اقدار کی ترقی ’’جمود‘‘ کا شکار ہوجائے گی۔ آج اپنے ایک بیان میں جامعہ ازہر کے سینئر علمائے دین نے کہا کہ حکومت کے تحریر کردہ جمعہ کے خطبات علمائے دین کے انداز فکر کا اظہار نہیں کرتے۔ اس لئے انہیں مسترد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ان خطبات کے بارے میں عوام کو بھی خبردار کیا۔

TOPPOPULARRECENT