Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دفاتر، کروڑہا روپئے برقی بلس ادا شدنی

سرکاری دفاتر، کروڑہا روپئے برقی بلس ادا شدنی

عوام کے ساتھ سختی کرنے والے محکمہ ٹرانسکو کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
یلاریڈی۔/10جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام آدمی اگر برقی بل ادا نہیں کرتا ہے تو اس کا برقی کنکشن محکمہ ٹرانسکو عہدیدار منقطع کردیتے ہیں لیکن سرکاری دفاتر کا برقی بقایا کروڑوں ہونے کے باوجود برقی محکمہ کوئی کارروائی کرنے سے آج تک قاصر ہے۔ متحدہ ضلع میں پنچایت دفاتر سے متعلق اسٹریٹ لائیٹس اور پینے کے پانی کیلئے استعمال کی جارہی بورویل موٹرس کا برقی بقایا جات 260 کروڑ روپئے ہے اور 61 سرکاری محکمہ جات سے متعلق دفاتر کا برقی بقایا جات 12 کروڑ روپئے وصول طلب ہے۔ متحدہ ضلع میں پنچایت حدود میں 1850 برقی کنکشن ہیں جس میں اسٹریٹ لائٹس کنکشن کا بقایا 70کروڑ ہے اور گرام پنچایتوں کے بورویل موٹروں کا برقی بقایا 191 کروڑ روپئے ہے ۔ متحدہ ضلع میں 61 سرکاری آفس کے 4655 برقی کنکشن ہیں جس کے حدود کے 12 کروڑ 43 لاکھ روپئے بقایا جات وصول طلب ہیں۔ اہم دفاتر میں مواضعاتی محکمہ آبپاشی کا برقی بقایا5.46 کروڑ روپئے ہے۔ ریونیو محکمہ 42.47 لاکھ روپئے ہے۔ محکمہ صحت 91 لاکھ روپئے ہے۔ گرام پنچایتیں 75 لاکھ روپئے، ضلع پریشد ہائی اسکولس 44 لاکھ روپئے، بی سی بوائز ہاسٹلس 27 لاکھ روپئے، ایس سی بوائز ہاسٹلس 10 لاکھ روپئے، محکمہ آبپاشی 19لاکھ روپئے، پولیس کوارٹرس 97 لاکھ روپئے، پرائمری اسکولس83لاکھ روپئے، محکمہ آر اینڈ بی 19لاکھ روپئے برقی بقایا جات وصول طلب ہیں۔ اس طرح متحدہ ضلع میں 266.3 کروڑ روپئے برقی بقایا صرف سرکاری دفاتر سے وصول کرنا ہے اور آج تک صرف نوٹسوں سے انتباہ دیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT