Friday , November 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دفاتر کیلئے اراضی کا معائنہ

سرکاری دفاتر کیلئے اراضی کا معائنہ

نظام آباد:19؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو کے منصوبہ کے تحت ضلع کے تمام سرکاری دفاتر ایک ہی چھت کے نیچے رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس، رکن اسمبلی نظام آباد اربن بی گنیش گپتا نے آج کلکٹر کے اطراف و اکناف علاقوں کا معائنہ کیا۔ رکن اسمبلی مسٹر گنیش گپتا، رونالڈ روس نے محکمہ آ

نظام آباد:19؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو کے منصوبہ کے تحت ضلع کے تمام سرکاری دفاتر ایک ہی چھت کے نیچے رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس، رکن اسمبلی نظام آباد اربن بی گنیش گپتا نے آج کلکٹر کے اطراف و اکناف علاقوں کا معائنہ کیا۔ رکن اسمبلی مسٹر گنیش گپتا، رونالڈ روس نے محکمہ آبپاشی اور انجینئرنگ محکمہ جات کی اراضیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر بیگالہ گنیش گپتا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نے بودھن کے دورہ کے موقع پر اس بات کو واضح کیا تھا کہ ضلع مستقر پر تقریباً75 محکمہ جات کے دفاتر ایک ہی چھت کے نیچے رکھنے کیلئے ارادہ ظاہر کیا تھا اور ان کے منصوبہ کے تحت سرکاری اراضیات کا معائنہ کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہوسکے۔ ضلع کی عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اور ایک ہی چھت کے نیچے تمام دفاتر رہنے کی صورت میں عوام کے بوجھ میں کمی کی جاسکتی ہے اور نظا م آباد میں بہترین کامپلکس کی تیاری کیلئے 2008,2011,2012 میں حکومت کو رپورٹ پیش کی گئی تھی لیکن اس رپورٹ کے مطابق تمام دفاتر ایک ہی چھت میں نہیں آرہے تھے۔ نئی رپورٹ میں تمام سرکاری دفاتر کو ایک ہی چھت کے نیچے رکھنے کیلئے عزم کیا گیا ہے اور مزید اس کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ اس موقع پر انچارج کمشنر یاد ریڈی، تحصیلدار راجندر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT