سرکاری دفاتر کے سائن بورڈ پر اردو تحریر کا مطالبہ

کوڑنگل /19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوتھ ٹرک لیڈر و معتمد عمومی انجمن پاسبان اردو جناب شیخ علاء الدین انصاری العیدروسی پروپرائٹر ہوٹل انصاریہ چوراہا کوڑنگل نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کوڑنگل کے عہدہ داروں سے اپیل کی کہ دفاتر، دوکانات، مدارس وغیرہ پر اردو میں بھی سائن بورڈ تحریر کرنے کا انتظام کریں۔ انھوں نے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ سے بھی اپیل کی ہے کہ ریاست کے تمام سرکاری دفاتر، کارخانوں، فیکٹریز، دوکانات، پولیس اسٹیشنس، آر ٹی سی بسوں اور مدارس وغیرہ پر سائن بورڈس تلگو، اردو اور انگریزی زبان میں لکھے جانے کے احکامات جاری کریں، کیونکہ تلگو ریاست کی سرکاری زبان ہے، جب کہ اردو ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے اور انگریزی ایک بین الاقوامی زبان ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تاریخی مقامات دیکھنے کے لئے دیگر ریاستوں اور ممالک کے سیاح آتے ہیں، جن کی سہولت کے لئے مذکورہ زبانوں کا استعمال بہت ضروری ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT