Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / سرکاری دواخانوں میں سوائن فلو کے علاج کی سہولت

سرکاری دواخانوں میں سوائن فلو کے علاج کی سہولت

نئی دہلی 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) غازی آباد میں سوائن فلو سے ایک 51 سالہ خاتون کی موت کے ایک دن بعد مرکزی وزیر صحت جے پی ندا نے آج کہا ہے کہ اس مرض سے خوفزدہ ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ہے کیونکہ حکومت نے حالات سے نمٹنے کے لئے سرکاری دواخانوں میں ممکنہ انتظامات کئے ہیں اور مطلوبہ ادویات اور طبی آلات فراہم کردیئے گئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ

نئی دہلی 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) غازی آباد میں سوائن فلو سے ایک 51 سالہ خاتون کی موت کے ایک دن بعد مرکزی وزیر صحت جے پی ندا نے آج کہا ہے کہ اس مرض سے خوفزدہ ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ہے کیونکہ حکومت نے حالات سے نمٹنے کے لئے سرکاری دواخانوں میں ممکنہ انتظامات کئے ہیں اور مطلوبہ ادویات اور طبی آلات فراہم کردیئے گئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اس مریضہ خاتون کی موت دراصل ایک دواخانہ سے دوسرے دواخانہ چکر لگانے سے ہوئی ہے۔ لیکن میں یہ تیقن دیتا ہوں کہ محکمہ صحت اور سرکاری ہاسپٹلس اس مرض کا علاج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کے پیش نظر عوام کو تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور علاج کے لئے قریبی ہاسپٹل سے رجوع ہوسکتے ہیں۔
غازی آباد کی متوطن 51 سالہ خاتون کی دہلی کے ایک خانگی ہاسپٹل میں سوائن فلو سے موت واقع ہوگئی۔ اس طرح دہلی میں اس مرض سے فوت ہونے والی یہ پہلی خاتون ہے۔

TOPPOPULARRECENT