Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانوں میں عصری سہولتوں کی فراہمی کا تیقن

سرکاری دواخانوں میں عصری سہولتوں کی فراہمی کا تیقن

کریم نگر 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں کارپوریٹ دواخانوں کے مماثل سرکاری دواخانوں کو ترقی دی جائے گی۔ ریاستی وزیر برائے محکمہ صحت و طب ڈاکٹر ٹی راجیا نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے نگنور کے پرتھیما میڈیکل کالج میں قائم ’’تلسمیا لیب‘‘ کے افتتاحی پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈا

کریم نگر 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں کارپوریٹ دواخانوں کے مماثل سرکاری دواخانوں کو ترقی دی جائے گی۔ ریاستی وزیر برائے محکمہ صحت و طب ڈاکٹر ٹی راجیا نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے نگنور کے پرتھیما میڈیکل کالج میں قائم ’’تلسمیا لیب‘‘ کے افتتاحی پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرس خدمت کے جذبہ سے عوام کو طبی خدمات فراہم کریں۔ ڈاکٹرس اور مریضوں میں بہتر تعلقات ہوں، مریض کا آدھا مرض خلوص و محبت سے ہی دور ہوجائے گا۔ تلسمیا مرض پر عوام میں بیداری اُجاگر کریں۔ صحیح سے اُن کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایسے مریضوں کو معذورین کی حیثیت سے شناخت کرنے کیلئے سعی کی جارہی ہے۔ مواضعات میں گندگی کی وجہ سے مکھیوں، مچھروں کی وجہ سے ڈینگو، ملیریا، وائرل بخار پھیل رہے ہیں۔ توہم پرستی کو چھوڑ کر بہتر علاج و معالجہ کروانے کا مشورہ دیا۔ محکمہ صحت و طب میں کئی ایک تبدیلیاں انجام دی جارہی ہیں۔

ریاستی وزیر برائے محکمہ خزانہ و سیول سپلائی ایٹالہ راجندر نے کہاکہ دولت سے انسانی صحت بہت اہم ہے۔ طلباء جسمانی، نفسیاتی طور پر صحت مند ہوں تو جامع ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس لئے تمام سرکاری اسکولوں میں دوپہر کا کھانا، ہاسٹلوں میں باریک چاول کے ساتھ کھانے کی اسکیم شروع کی گئی۔ بچوں، زچاؤں، حاملہ خواتین کو ہر ماہ 30 کے حساب سے انڈے فراہم کئے جارہے ہیں۔ اس کے ذریعہ بچے مکمل صحت مند پرورش ہوگی۔ سنہری تلنگانہ کی تشکیل کے معنی غریب نادار عوام کی معیار زندگی میں فروغ لانا مقصد ہے۔ ہر انسان میں انسانی ہمدردی ہونی چاہئے۔ سماجی احساس بھی ہو، دوسروں کے لئے جینے والے ہی عظیم انسان ہیں۔ اس پروگرام میں کریم نگر رکن پارلیمنٹ ونود کمار، پداپلی رکن پارلیمنٹ بالکا سمن، عادل آباد رکن پارلیمنٹ نگیش، ایم ایل سی بھانو پرساد، منچریال ایم ایل سی دیواکر راؤ، حسن آباد رکن اسمبلی ستیش کمار، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر علیم، ڈی سی ایچ ایس ڈاکٹر بھوجا، پرتھیما میڈیکل کالج پرنسپال و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT