Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / سرکاری دواخانوں میں نعشوں کو محفوظ رکھنے کولڈ اسٹوریج کا انتظام : لکشما ریڈی

سرکاری دواخانوں میں نعشوں کو محفوظ رکھنے کولڈ اسٹوریج کا انتظام : لکشما ریڈی

حیدرآباد ۔ 16 اپریل ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے کہا کہ ریاست کے 113 سرکاری ہاسپٹلس میں 232 نعشوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کولڈ اسٹوریجس کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ حکومت نئی مارچیری پالیسی متعارف کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ وزیر صحت نے آج عثمانیہ ہاسپٹل پہنچ کر مردہ خانہ ( مارچیری) میں نعشوں کو محفوظ رکھنے کے کولڈ اسٹوریج اور فارنسک شعبوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نئی مارچیری پالیسی متعارف کرنے پر غور کررہی ہے ۔ ضرورت پڑنے پر بیرونی ممالک سے عصری آلات منگوائے جائیں گے اور وہاں کی پالیسی کا جائزہ لے کر اس پر عمل کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ تمام سرکاری ہاسپٹلس میں موجود مردہ خانوں کو عصری تقاضوں سے لیس کرنے 24 گھنٹے نعشوں کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے انتظامات کئے جائیں گے ۔ حکومت نعشوں کا احترام کرنے کے انداز میں خدمات انجام دے رہی ہے ۔ پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعشوں کے ٹرانسپورٹ اور آخری رسومات کی انجام دہی کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ ریاست میں 50مارچیری گاڑیاں ہیں جس میں مزید 50 گاڑیوں کا اضافہ کیا جائیگا ۔ سرکاری ہاسپٹلس کے مردہ خانوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر کی منطوری کے بعد نئی مارچیری پالیسی پر عمل کیا جائے گا ۔ فارنسک شعبہ کے نئی جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری ہے ۔ مردہ خانہ کی قدیم عمارتوں کی جگہ نئی عمارتیں تعمیر کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔اس موقع پر ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی چیف انجنیئر لکشمن ریڈی سپرنٹنڈنٹ عثمانیہ ہاسپٹل ڈاکٹر ناگیندر عثمانیہ فارنسک ایچ او ڈی ڈاکٹر تقی الدین کے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT