Wednesday , May 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانوں کو کارپوریٹ طرز پر سہولیات

سرکاری دواخانوں کو کارپوریٹ طرز پر سہولیات

جدید تعمیرشدہ ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب سے وزیر صحت کا خطاب

کلواکرتی ۔ 19 ڈسمبر ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے منڈل آمنگل کے میسی کنڈی میں آج جدید تعمیرشدہ عوامی دواخانہ کاافتتاح عمل میں آیا ۔ مہمانان خصوصی وزیر صحت لکشما ریڈی نے ہاسپٹل کا ربن کاٹ کر افتتاح عمل میں لاتے ہوئے عوام سے خطاب میں کہاکہ ٹی آر ایس حکومت عوام کی خدمت کے لئے پوری طرح وقف ہوچکی ہے ۔ اور تمام سرکاری ہاسپٹلس میں کارپوریٹ طرز کا علاج فراہم کیا جارہا ہے اور ہر حلقہ اسمبلی میں ایک تمام سہولیات سے آراستہ کارپوریٹ ہاسپٹل کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔ اسی طرح یہ حکومت چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی نگرانی میں کئی ایک ایسے کام کررہی اور کرنے جارہی ہے جس کا خواب عوام نے تلنگانہ تحریک کے دوران دیکھا تھا۔ اس موقع پر ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی مہندر ریڈی ، ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی ، گوپی سرینواس ریڈی ڈی ایچ ایم او ، ڈاکٹر عظیم ایم پی ڈی ، سرینواس گوڑ ، ارجن راؤ ، وینو گوپال سرپنچ ، لائق علی تلسکنڈہ پلی ڈی ایم آر او و دیگر موجود تھے ۔

 

کم عمر کی شادی کو
عہدیداروں نے روکدیا
یلاریڈی ۔ 19 ڈسمبر ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے چھوٹے آتماکور میں کم عمر میں شادی کی تیاری کو ICDS عہدیداروں نے روک دیا ۔ موضع کی12سالہ لڑکی کی شادی منڈل کے نوجوان کے ساتھ انجام دینے کا لڑکی کے ماں باپ نے فیصلہ کیا تھا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ICDS عہدیدار سوپر وائزر ناگامنی کے ساتھ موضع پہنچکر لڑکی کے ماں باپ سے بات کرتے ہوئے انھیں آگاہ کیا کہ کم عمری میں شادی انجام دینا قانوناً جرم ہے ۔اس کے ساتھ ہی کم سنی میں شادی کرنے سے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں انھیں آگاہ کیا جس کے بعد لڑکی والوں نے 18 سال مکمل ہونے کے بعد ہی شادی انجام دینے کا اقرار نامہ تحریر کرکے عہدیداروں کے حوالہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT