Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری دواخانوں کی نئی صورت گری اور رنگ و روغن

سرکاری دواخانوں کی نئی صورت گری اور رنگ و روغن

نئے طبی آلات اور فرنیچر کی سربراہی، بہتر علاج معالجہ پر توجہ
حیدرآباد 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ میں تمام سرکاری دواخانوں کی عنقریب نئی صورت گری ہوگی۔ غریبوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کی حکومت کی کوششوں کے سلسلہ میں ٹی آر ایس حکومت سرکاری دواخانوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے اور انفراسٹرکچر کو مضبوط و مستحکم کرنے کے لئے جنگی خطوط پر اقدامات کررہی ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور وزیر صحت کے لکشما ریڈی اس بات کو یقینی بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ریاست کے تمام سرکاری دواخانوں میں بہتر صحت نگہداشت کے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ تمام سرکاری دواخانوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین نو ہوگی۔ سب سے پہلے شہر کے گاندھی ہاسپٹل کی عمارت کو رنگ و روغن کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ سرکاری ہاسپٹلس کی عمارتوں کا رنگ گلابی ہوگا۔ اس کام کے لئے ادارہ ایشین پینٹس آگے آیا ہے۔ تلنگانہ میں 17 ہزار 5 سو سرکاری دواخانے ہیں اور اوسطاً ہر بستر پر ماہانہ 6 ہزار سات سو روپے خرچ ہوتے ہیں۔ نئے اقدامات کے حصہ کے طور پر سرکاری دواخانوں میں وہیل چیرس SALINE ، اسٹانڈس، اسٹریچرس اور دیگر ساز و سامان تبدیل کئے جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے ٹنڈرس کو قطعیت دینے کے بعد نیا فرنیچر حاصل کرلیا ہے۔ پرائمری ہیلت سنٹرس، ایریا و منٹرنٹی سنٹرس اور کمیونٹی ہیلت سنٹرس کی جلد نئی صورت گری ہوگی اور نیا ساز و سامان و آلات مہیا کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT