Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانہ سرپور ٹاؤن میں سہولتوں کا فقدان

سرکاری دواخانہ سرپور ٹاؤن میں سہولتوں کا فقدان

دواؤں کی کمی اور ڈاکٹروں کی عدم تقرری پر تلگودیشم قائدین کا اظہار حیرت
سرپور ٹاؤن۔/18اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 15اگسٹ کو تلگودیشم پارٹی ڈسٹرکٹ نائب صدر روی سرینواس نے اچانک سرپور ٹاؤن کے سرکاری دواخانہ کا ہنگامی دورہ کیا۔اس دورہ کے موقع پر تلگودیشم پارٹی منڈل صدر موہن نائیک، تلگودیشم میناریٹی قائدین فیصل بن سلمان، مہیش نائیک کے علاوہ تلگودیشم پارٹی سکریٹری ڈی تلسی رام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تلگودیشم پارٹی ڈسٹرکٹ نائب صدر روی سرینواس نے سرپور ٹاؤن سرکاری دواخانہ کے تمام وارڈس کا دورہ کرتے ہوئے فرداً فرداً مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے دواخانہ کے اسٹاف کی کارکردگی اور  ادویات کی فراہمی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر دواخانہ میں زیر علاج مریضوں نے روی سرینواس کو بتایا کہ سرکاری دواخانہ میں ادویات کی عدم سربراہی کی وجہ سے خانگی طور پر ادویات خریدنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ س کافی دشواریاں ہورہی ہیں۔ مریضوں کے تفصیلی جائزہ کے دوران تلگودیشم پارٹی ڈسٹرکٹ نائب صدر روی سرینواس نے دواخانہ کے اسٹاف کی جانب سے ایک بستر پر دو مریضوں کا علاج کرنے پر حیرت ظاہر کی اور فوری دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی اور ایک بستر پر ایک مریض کا علاج کرنے کا مشورہ دیا تاکہ ایک کی بیماری دوسروں کو نہ لگ سکے۔ بعد ازاں دواخانہ کے احاطہ میں مقامی اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دواخانہ صرف نام کا ہے لیکن حکومت کی جانب سے سربراہ کی جانے والی ادویات اور پلیٹس لیٹس مشین اور لیاب ٹیکنیشن اور ای سی جی ٹیکنیشن اور جنریٹر نہ ہونے سے کافی دشواریاں ہورہی ہیں اس لئے دواخانہ میں صاف صفائی کے انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے مقامی اور غیر مقامی عوام کو میڈیکل سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اگر عوام اور مریضوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو تلگودیشم پارٹی احتجاجی دھرنا پروگرام منعقد کرنے کا ریاستی تلنگانہ حکومت کو انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT