Wednesday , December 19 2018

سرکاری دواخانہ میں کنٹراکٹ مزدور بیدخل

کریم نگر ۔ 3۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری جنرل ہاسپٹل میں آوٹ سورسنگ طریقہ کار کے تحت برسرخدمت 40 مقامی مزدوروں کو منگل کے دن بے دخل کردیا گیا ۔ سرکاری دواخانہ میں برسرخدمت صفائی کے کاموں سے متعلقہ ملازمین دیگر خانگی کمپنی کنٹراکٹ کے تحت کام کرتے چلے آرہے تھے سرکاری دواخانہ میں صفائی کیلئے حکومت کی جانب سے کنٹراکٹ دیا جاتا ہ

کریم نگر ۔ 3۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری جنرل ہاسپٹل میں آوٹ سورسنگ طریقہ کار کے تحت برسرخدمت 40 مقامی مزدوروں کو منگل کے دن بے دخل کردیا گیا ۔ سرکاری دواخانہ میں برسرخدمت صفائی کے کاموں سے متعلقہ ملازمین دیگر خانگی کمپنی کنٹراکٹ کے تحت کام کرتے چلے آرہے تھے سرکاری دواخانہ میں صفائی کیلئے حکومت کی جانب سے کنٹراکٹ دیا جاتا ہے ، قریب 80 افراد پچھلے 14 برس سے تین شفٹوں میں کام کرتے آرہے تھے 2009 سے 2014 جون 30 تک کا کنٹراکٹ ممبئی کی آل گلوبل سروسس کمپنی نے معاہدہ کیا تھا اور ملازمین کو ہر ماہ 6 ہزار روپیہ تنخواہ ادا کررہی تھی اس کا کہنا ہے کہ درحقیقت ملازمین کو 3 ہزار 2 سو سے زائد تنخواہ ادا نہیں کی جارہی تھی ۔ وہ بھی تین چار ماہ میں ایک دفعہ۔ اس ناانصافی کے تعلق سے ملازمین ، مزدور مقامی سیاسی قائدین دواخانہ کے عہدیداروں نے کلکٹر سے بھی ملاقات کی لیکن نتیجہ صفر ہی تھا ، تنخواہ سے پی ایف ، ای ایس آئی کے تحت ہر ماہ 5 سو روپیہ کٹ کر لئے جارہے تھے کمپنی کنٹراکٹ 30 جون کو ختم ہوگیا جبکہ ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ بھی باقی ہے اب نئے کنٹراکٹ کیلئے ٹنڈر طلب کئے ہیں ۔ اسپارک نتی کمپنی نے ٹنڈر حاصل کر لیا ہے منگل کو کمپنی کے عہدیداروں نے دواخانہ کا معائنہ کیا اور سوپرائیزر سے ملاقات کر کے چلے گئے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT