Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانہ کریم نگر کا معائنہ

سرکاری دواخانہ کریم نگر کا معائنہ

تاخیر سے ڈیوٹی پر آنے والے ڈاکٹرس کو وجہ نمائی نوٹس

کریم نگر ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تاخیر سے ڈیوٹی پر آتے ہوئے چھ ڈاکٹرس کو وجہ نمائی نوٹس ( شوکاز ) جاری کریں ۔ زیڈ پی چیرپرسن نلااما نے آر ایم کو حکم دیا ۔ ضلع مستقر پر سرکاری دواخانہ کا اچانک پہنچ کر معائنہ کیا ۔ صبح 9-25 بجے دواخانہ پہنچ کر آوٹ پیشنٹ ڈاکٹرس ڈیوٹی چارٹ کا جائزہ لینے پر اس میں کچھ ڈاکٹرس ڈیوٹی ٹائم سے تاخیر سے پہنچنے کی نشاندہی کر لے کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آر ایم کو حکم دیا کہ ان ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں کہا بعد ازاں لاشوں کو محفوظ رکھے جانے مردہ خانہ کو کیوں استعمال میں نہیں لایا جارہا ہے ۔ کہہ کر سوال کیا ۔ اس پر ابھی یہ نامکمل ہے احاطہ بندی ہونی ہے وارڈس سے تعلق نہ رکھتے ہوئے باہر سے ہی داخلہ گیٹ لگایا جانا ہے ۔ مختلف نامعلوم امراض بخار میں مبتلا مریضوں کو رکھے جانے والے وارڈ مقفل کیوں ہے کہہ کر سوال کیا اور اس کا معائنہ نہیں کیا ملازمین جرنلسٹ کے علاوہ معالجہ کے لیے طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے خصوصی طور پر قائم کئے گئے وارڈس کے تعمیراتی کام نا مکمل ہونے پر کافی برہم ہو کر پوچھا کہ کیا وجہ ہے اتنی تاخیر کیوں ہورہی ہے ۔ ان کو جلد از جلد مکمل کرلینے کا حکم دیا ۔ بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کی اور کہا کہ سرکاری دواخانوں کا مقصد مریضوں کی عصری طریقہ سے علاج تمام طبی سہولتوں کی فراہمی میں اہم مقصد ہے ۔ حکومت اس سلسلے میں خاطر خواہ فنڈز مختص کرتی ہے ۔ زیڈ پی معاون رکن محمد جمیل الدین آر ایم او سریدھر آرتھوپیڈک ڈاکٹر کمار نارا گونی شریک تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT