Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانہ کلواکرتی کا معائنہ

سرکاری دواخانہ کلواکرتی کا معائنہ

کلواکرتی ۔ 3۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت غریب عوام کی سہولت کیلئے جو دواخانے بنوائی ہے اس میں کام کرنے والے ڈاکٹرس عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت کام کریں یہ بات DCHS پدماجا نے بتائی جو کہ سرکاری ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا اور ڈاکٹرس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دواخانوں کی ترقی کیلئے ہر ایک طرح سے تعاون کررہی ہے لیکن کچ

کلواکرتی ۔ 3۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت غریب عوام کی سہولت کیلئے جو دواخانے بنوائی ہے اس میں کام کرنے والے ڈاکٹرس عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت کام کریں یہ بات DCHS پدماجا نے بتائی جو کہ سرکاری ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا اور ڈاکٹرس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دواخانوں کی ترقی کیلئے ہر ایک طرح سے تعاون کررہی ہے لیکن کچھ ڈاکٹروں کی وجہ سے عوام ان دواخانوں سے بدظن اور دور ہورہے ہیں ۔ ڈاکٹرس عوام سے اس طرح پیش آئیں جس طرح خانگی دواخانوں میں پیش آتے ہیں اور عوام کو اس بات کا یقین دلوائیں کہ سب سے بہتر علاج یہیں پر ہوتا ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ حکومت سے ہزاروں روپیہ کی تنخواہ حاصل کرتے ہوئے غریب عوام کی کتنی خدمت ہم انجام دے رہے ہیں اس کا محاسبہ کرنا چاہئے اور انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ تمام خالی پوسٹ کو جلد سے جلد عنقریب پُر کیا جائیگا اور جلد سے جلد تمام ہی بیماریوں کے علاج کیلئے سہولت بہم پہنچائی جائیگی ۔ انہوں نے غریب عوام اور دیہاتوں کے عوام کو مشورہ دیا کہ گھروں کے پاس زچگی نہ کروائیں کیونکہ اس سے ماں اور بچہ دونوں کو یرقان کا خطرہ زیادہ رہتا ہے جس کے سبب دونوں کی جانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT