Tuesday , December 11 2018

سرکاری دواخانہ کورٹلہ میں لاپرواہی

زچگی کے بعد زچہ اور بچہ دونوں فوت ، ارکان خاندان کا شدید احتجاج
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کتھلا پور منڈل کے پوسنی پیٹھ گاؤں کی سریتی گنگا دھری لتا جسے ڈیلیوری کے سلسلے میں سرکاری دواخانہ لایا گیا تھا ۔ بچی کو جنم دیا ۔ زچگی کے تھوڑی دیر بعد بچی فوت ہوگئی ۔ بعد ازاں گنگا دھری لتا کا خون بہنا شروع ہوگیا ۔ خون کے زیادہ بہہ جانے کے سبب گنگا دھری لتا کی موت واقع ہوگئی ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ مسٹر روی کمار نے سرکاری دواخانہ پہونچ کر شکایت کنندگان کے علاوہ گواہوں سے پوچھ تاچھ کی ۔ جمعہ کے دن سریتی گنگا دھری جس کی زچگی کے دوران موت واقع ہوچکی متوفی کے شوہر اور ارکان خاندان نے سرکاری دواخانہ پہونچ کر سرکاری دواخانہ کے روبرو شدید احتجاج کیا اور علاج کے دوران لاپرواہی برتنے والے دواخانے کے عملہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر سریتی سوگنڈی نے سرکاری دواخانہ کورٹلہ پہونچکر دواخانے میں دوران علاج فوت ہونے والی گنگا دھری لتا کے شوہر اور ارکان خاندان سے بات چیت کی اور فوری امداد کے طور پر ارکان خاندان کو مالی امداد کے طور پر 10 ہزار روپئے کی رقم حوالے کی گئی ۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر نے گنگا دھری لتا کے شوہر کو ملازمت کے علاوہ بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT