Wednesday , October 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانہ یلاریڈی کا ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا نے دورہ کیا

سرکاری دواخانہ یلاریڈی کا ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا نے دورہ کیا

یلاریڈی۔/20 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری دواخانہ سے رجوع ہونے والے ہر فرد کو بہتر طبی امداد پہنچانے ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے احکام دیئے۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے سرکاری پرائمری ہیلت سنٹر کا تنقیح کرتے ہوئے دواخانہ میں 17 لاکھ روپئے سے تعمیر کئے جارہے لیبر روم اور زائد کمروں کی تعمیر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے طبی امداد کے بارے میں دریافت کیا۔ طبی خدمات کو بہتر سے بہتر طریقہ سے انجام دینے کا عملے کو مشورہ دیا اور مریضوں کو گھنٹوں انتظار نہ کرواتے ہوئے معائنہ جلد کرکے روانہ کرنے کا مشورہ دیا۔ مریضوں کیلئے دواخانہ میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کو کہا۔ کے سی آر کٹ سے نومولود بچوں کو ان کی ماؤں کو راحت ملی ہے۔ بچہ پیدا ہونے پر تین ماہ تک اس کا خرچ حکومت کی ہی برداشت کرتی ہے۔ ہر بچہ کو ٹیکہ ضرور لگانے کی تاکید کی۔ کے سی آر کٹس پروگرام کو فوری آن لائن کا آغاز کرنے کو کہا۔ اس موقع پر مدھوسری، تحصیلدار موتی سنگھ، ڈاکٹر سائی کمار اور دوسرے موجود تھے۔

خمار بازی اڈہ پر دھاوا
چار افراد گرفتار
یلاریڈی۔/20 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل مستقر پر رات کو خمار بازی کے اڈہ پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے چار جواریوں کو حراست میں لے لیا۔ سب انسپکٹر مسٹر ستیہ نارائنا کی تفصیلات کے مطابق گندھاری کے قریب زیر تعمیر ایلماں مندر کے پاس تاش کھیلے جانے کی اطلاع پر عملہ کے ساتھ پہنچ کر دھاوا کیا اور چار افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے4150 روپئے ضبط کرلئے اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT