Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری عہدیداروں اور منتخبہ نمائندوں کے تعاون پر کامیاب وزیر ثابت ہوں گا

سرکاری عہدیداروں اور منتخبہ نمائندوں کے تعاون پر کامیاب وزیر ثابت ہوں گا

اونگول میں رورل واٹر سپلائی محکمہ کا اجلاس ، این لوکیش نائیڈو کا خطاب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر این لوکیش نائیڈو نے پر زور الفاظ میں کہا کہ سرکاری عہدیدار اور عوامی منتخبہ نمائندوں کا تعاون حاصل رہنے پر میں کامیاب وزیر ثابت ہوں گا ۔ آج ضلع پرکاشم میں اپنے دورے کے دوسرے دن اونگول اے ون کنونشن ہال میں پنچایت راج ، دیہی ترقی اور رورل واٹر سپلائی محکمہ جات کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ وزیر نے اجلاس طلب کر کے مذکورہ محکمہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں وزیر مسٹر ایس راگھوا راؤ اور عوامی منتخبہ نمائندے بھی شریک تھے ۔ وزیر آئی ٹی مسٹر این لوکیش نائیڈو نے محکمہ جات کی کارکردگی کو فعال بنانے اور حکومت کے پروگراموں و اسکیمات کو عوام تک پہونچانے میں اہم رول ادا کرنے کی عہدیداروں اور عوامی منتخبہ نمائندوں سے پر زور خواہش کی اور کہا کہ حکومت کی اسکیمات و پروگراموں کی عمل آوری میں اگر کوئی مسائل و مالی مشکلات وغیرہ درپیش ہوں تو انہیں واقف کروائیں تاکہ عاجلانہ مسائل کی یکسوئی کے لیے اقدامات کیے جاسکیں ۔ مسٹر لوکیش نے مزید کہا کہ ہر گرام پنچایت کے لیے تفصیلی درکار بجٹ کی تفصیلات مرتب کریں اور ساتھ ہی ساتھ اونگول میں فلائی اوور برج کے قریب تنصیب کردہ آنجہانی ین ٹی راما راؤ اور تلگو تلی مجسموں کی نقاب کشائی انجام دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT