سرکاری عہدیدار پر حملے کے مقدمہ میں یشونت سنہا جیل روانہ

ہزاری باغ (جھارکھنڈ)۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی کے سینئر قائد یشونت سنہا اور دیگر 54 افراد کو ایک مقامی عدالت نے عدالتی تحویل میں دیدیا جبکہ انھوں نے مقدمہ میں ضمانت پر رہائی قبول کرنے سے انکار کردیا۔ جھارکھنڈ ریاستی الیکٹرسٹی بورڈ کے عہدیدار پر مبینہ حملے کے مقدمہ میں انھیں اور دیگر افراد کو جوڈیشیل مجسٹریٹ آر بی پال نے 14 دن کے

ہزاری باغ (جھارکھنڈ)۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی کے سینئر قائد یشونت سنہا اور دیگر 54 افراد کو ایک مقامی عدالت نے عدالتی تحویل میں دیدیا جبکہ انھوں نے مقدمہ میں ضمانت پر رہائی قبول کرنے سے انکار کردیا۔ جھارکھنڈ ریاستی الیکٹرسٹی بورڈ کے عہدیدار پر مبینہ حملے کے مقدمہ میں انھیں اور دیگر افراد کو جوڈیشیل مجسٹریٹ آر بی پال نے 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں دیدیاکیونکہ انھوں نے ضمانت حاصل کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ سنہا اور دیگر افراد کو کل گرفتار کیا گیا تھا جبکہ جے ایس ای بی کے عہدیدار پر حملے کی ہزاری باغ شاخ کے جنرل منیجر دھنیش جھا نے ایف آئی آر درج کرائی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران جو برقی بحران کے خلاف کیا گیا تھا عہدیدار پر حملہ کیا ۔ یشونت سنہا نے ذرائع ابلاغ کے روبرو کل اعتراف کیا کہ انھوں نے پارٹی کی خاتون کارکنوں کو جھا کے ساتھ ایک رسی استعمال کرتے ہوئے دیگر برقی بورڈ کے ملازمین کو باندھ دینے کی ہدایت دی تھی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے خاتون کو اس مصیبت سے بچا لیا ۔ جھا نے کہا کہ یہ واقعہ اہانت آمیز تھا ۔

TOPPOPULARRECENT