Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری محکموں میں بھرتی کیلئے تحفظات پر عمل ضروری

سرکاری محکموں میں بھرتی کیلئے تحفظات پر عمل ضروری

چیف منسٹر کے سی آر سے مطالبہ : مولانا حافظ پیر شبیراحمد کا بیان
حیدرآباد ۔ 22 اگست (پریس نوٹ) مولانا حافظ پیر شبیراحمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش نے ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کے لئے 12 فیصد تحفظات کے اعلان اور اس پر عمل آوری کئے جانے تک تعلیم و تقررات کے مقصد کیلئے چار فیصد تحفظات کو روبہ عمل لانے کا مطالبہ کیا ہے جو متحدہ آندھراپردیش میں نافذ کئے گئے تھے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ ریاست میں مسلمانوں کیلئے چار فیصد تحفظات کا اعلان کیا گیا تھا اور اس پر عمل آوری کی جارہی تھی لیکن ریاست کی تقسیم کے بعد دونوں ہی ریاستوں نے اس اہم معاملہ کو برفدان کی نذر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ریاست تلنگانہ کے مختلف محکمہ جات میں بھرتیوں کا عمل شروع ہورہا ہے اس لئے اس سے قبل ریاستی حکومت کو مسلم تحفظات کے تعلق سے اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔ مولانا حافظ پیر شبیراحمد نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ خصوصی دلچسپی لے کر مسلمانوں کیلئے فی الحال چار فیصد تحفظات کو روبہ عمل لاتے ہوئے مسلمانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کو دور کرتے ہوئے ان کے ساتھ انصاف کریں۔

TOPPOPULARRECENT