Saturday , April 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سرکاری محکموں میں ملازمت کا جھانسہ ، پولیس میں مقدمہ درج

سرکاری محکموں میں ملازمت کا جھانسہ ، پولیس میں مقدمہ درج

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) سرکاری محکموں میں ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپئے ہڑپنے کا ایک اور واقعہ ایل بی نگر حدود میں پیش آیا ۔ بے روزگار نوجوانوں اور ملازمت کی خواہش میں دھوکہ دہی کا شکار افراد نے دھوکہ باز کے خلاف شکایت درج کر دی ہے ۔ پولیس ایل بی نگر نے اس مبینہ دھوکہ باز گوری شنکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ گوری شنکر نے رنگاریڈی ضلع کورٹ کے علاوہ دیگر سرکاری محکموں میں اٹینڈر کی ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپئے غبن کرلئے ۔ پولیس نے شکایت گذار بے روزگار افراد کی تعداد میں اضافہ کا انداز لگایا ہے اور بتایا کہ موجودہ شکایتوں کے حساب سے 25 لاکھ روپئے ہڑپنے کی اطلاعات پائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT