Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری محکمہ جات کی خالی اراضیات کو بلدیہ کے حوالے کرنے کی ہدایت

سرکاری محکمہ جات کی خالی اراضیات کو بلدیہ کے حوالے کرنے کی ہدایت

۔15 ہزار ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے کی تجویز ، چیف سکریٹری کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ راجیو شرما نے جی ایچ ایم سی کے حدود میں 15 ہزار ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات کے لیے تمام محکمہ جات کو اپنی اپنی خالی پڑی اراضیات گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر کے سی آر کے ڈریم پراجکٹ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات کا آج چیف سکریٹری راجیو شرما نے مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے جائزہ لیا ۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں موجودہ سرکاری اراضیات بالخصوص مختلف محکمہ جات کے قبضے میں موجود خالی اراضیات کے بارے میں تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گریٹر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر ڈبل بیڈ روم فلیٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ پہلے مرحلے میں 15 ہزار ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کی تجویز ہے ۔ جس کو حکومت کی جانب سے آئندہ 2 یا 3 دن میں منظوری بھی دے دی جائے گی لہذا مختلف محکمہ جات کے عہدیدار اپنے اپنے محکمہ کی تحویل میں موجود خالی اراضیات فوری گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حوالے کردیں تاکہ جلد از جلد تعمیری کاموں کا آغاز کیا جاسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT