Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری مدارس اور اساتذہ کے مسائل حل کرنے پر زور

سرکاری مدارس اور اساتذہ کے مسائل حل کرنے پر زور

پی ٹی آر یو تلنگانہ کی ڈی ای او سے نمائندگی

حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (پریس نوٹ) ضلع حیدرآباد میں سرکاری مدارس اور اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پی آر ٹی یو تلنگانہ کے ریاستی صدر ہرش وردھن ریڈی کی صدارت میں ایک وفد نے ڈی ای او حیدرآباد سومی ریڈی سے ملاقات کی۔ اپنی نمائندگی میں انہوں نے زور دیا کہ ضلع حیدرآباد میں اردو میڈیم مدارس میں دوسری زبان تلگو پڑھانے کیلئے اساتذہ کی کمی کو تلگو پنڈت گریڈ ۔II  کے تقررات کے ذریعہ پورا کیا جائے۔ ہائی اسکول سطح پر مضمون واری اساتذہ کی کمی، اپ گریڈیڈ ہائی اسکول میں ہیڈماسٹر کا تقرر، مضمون واری اساتذہ کی ترقی اور ہر اسکول میں پی ای ٹی اور پنڈت گریڈ ۔ II کے تقررات اور ان کو اپ گریڈ کرنے پر زور دیا۔ سرکاری اسکول جو خانگی عمارت میں ہیں ان کا کرایہ بقایہ جات فوری طور پر جاری کیا جائے۔ ڈی ای او حیدرآباد نے تیقن دیا کہ مقامی طور پر ودیا والینٹرس کے تقررات کیلئے ہیڈ ماسٹر کو اخبارات دیئے جائیں گے اور برقی بلز اور دوسرے بقایہ جات کو فوری ادا کیا جائے گا۔ اس وفد میں ضلع حیدرآباد کے صدر محمد مجتبیٰ علی اور بی ناگیشور راؤ جنرل سکریٹری، ریاستی معاون صدر جی کے طاہراللہ، شیخ مجیب، سید صلاح الدین، نرساراجو، یوگیندر راؤ اور محمد نعیم اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT