Thursday , November 15 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری مدارس میں بچوں کو شریک کروانے کی خواہش

سرکاری مدارس میں بچوں کو شریک کروانے کی خواہش

حسن آباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حسن آباد ، کوہیڈا ، واکناپیٹ منڈلس کے مختلف مواضعات میں آج محکمہ تعلیمات کے متعلقہ حکام و اسکولی ٹیچرس کی جانب سے بڈی باٹا پروگرام علحدہ علحدہ طور پر منظم کیا گیا جس میں اسکولی ٹیچرس نے مختلف مواضعات میں گشت کرتے ہوئے طلباء و اولیائے طلباء کو آئندہ تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر مقامی سرکاری اسکولس میں ہی داخلہ لینے جہاں معیاری تعلیم ، قابل ترین ٹرینڈ اساتذہ کی تدریس طلباء کو دوپہر کے کھانے کے ساتھ ساتھ درسی کتب و اسکول یونیفارم مفت دئیے جاتے ہیں ۔ داخلہ لے کر اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کرنے کا مشورہ دیا ۔ سرکاری مدارس میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو ہر سال اسکالر شپ بھی دی جاتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT