Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے تقررات میں اضافہ، وزیراعظم کے دفتر کا بیان

سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے تقررات میں اضافہ، وزیراعظم کے دفتر کا بیان

نئی دہلی ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کی وزارتوں میں اقلیتوں کے تقررات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ معلومات حاصل کررہا تھا۔ 2006-07ء سے اقلیتوں کے تقررات کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ وصول ہونے والی معلومات کے بموجب جو 2013-14ء میں 7.89 فیصد افراد کا جن کا تقرر ہوچکا ہے، اقلیتوں سے تعلق ہے۔ 2014-15ء میں اقلیتی طبقوں 8.56 فیصد افراد کا سرکاری ملازمتوں پر تقرر ہوا۔ انہوں نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ تاہم تقررات کے بارے میں مذہب کی بنیاد پر معلومات حاصل نہیں گئیں۔ جاریہ سال مرکزی وزارتوں سے گذارش کی گئی ہیکہ 2015-16ء کیلئے سالانہ معلومات فراہم کی جائیں۔ معلومات کیلئے ضروری ہیکہ پانچ پہلے ہی سے قرار دی ہوئی اقلیتی طبقات مسلمان، عیسائی، سکھ، بدھ مت کے پیرو اور پارسیوں کے بارے میں مذہب کی بنیاد پر معلومات فراہم کی جائیں۔ فی الحال تمام اقلیتوں کی بحیثیت مجموعی معلومات حاصل ہوچکی ہیں۔ ہر طبقہ کی علحدہ طور پر معلومات عدم دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT