Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / سرکاری ملازمتوں میں ایس سی ؍ ایس ٹی کوٹہ کیلئے

سرکاری ملازمتوں میں ایس سی ؍ ایس ٹی کوٹہ کیلئے

درخواست پر عبوری حکم جاری کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار
نئی دہلی ۔11 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج اپنے 2006 ء کے فیصلے پر عبوری حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا ۔ سپریم کورٹ ایس سی اور ایس ٹی زمروں کے لئے ترقی کے مرحلے پر ملازمین سرکار کے لئے تحفظات فراہم کرنے کی درخواست کی سماعت کررہی تھی ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ پر مشتمل بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 2006 ء کے جسٹس ایم ناگراج کے فیصلے پر نظرثانی کے لئے ایک سات رکنی دستوری بنچ کی ضرورت ہے ، اس کا فیصلہ موجودہ بنچ نہیں کرسکتی ۔ اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے مرکزی حکومت کی پیروی کی ۔ انھوں نے کہا کہ بورڈ کو عاجلانہ بنیادوں پر ایک سات ججس پر مشتمل دستوری بنچ قائم کرنا چاہئے ، اس لئے کہ لاکھوں افراد اس فیصلے کے بے چینی سے منتظر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT