Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمتوں پر تقررات کے دوران اسپورٹس کوٹہ مقرر

سرکاری ملازمتوں پر تقررات کے دوران اسپورٹس کوٹہ مقرر

احکام تقرر میں نظر ثانی کا امکان ، حکومت تلنگانہ کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے سرکاری ملازمتوں کے تقررات میں 2 فیصد اسپورٹس کوٹہ پر عمل کرنے سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے ۔ تجاویز پر مشتمل فائیل حکومت کو پہونچ چکی ہے ۔ اس سلسلے میں تقررات کے قواعد میں تبدیلیاں لاتے ہوئے احکامات جاری ہونے کے امکانات ہیں ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے اسپورٹس کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ کے نوجوان لڑکے و لڑکیوں کی اسپورٹس میں دلچسپی بڑھانے کے لیے حکومت نے 2 فیصد تحفظات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ متحدہ آندھرا پردیش میں 2012 کے دوران تقررات میں اسپورٹس کوٹہ کے تحت 2 فیصد تحفظات پر عمل آوری کرنے کے لیے جی او نمبر 74 جاری کیا گیا تھا ۔ ریاست کی تقسیم کے بعد دونوں تلگو ریاستوں میں اسپورٹس کوٹہ پر عمل آوری نہیں ہوئی ۔ حال ہی میں آندھرا پردیش حکومت نے اسپورٹس کوٹہ پر عمل آوری کے لیے علحدہ جی او جاری کیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت بھی علحدہ جی او جاری کرنے کی تیاریاں کررہی ہیں ۔ تعلیمی اداروں کے داخلوں میں اسپورٹس کوٹہ پر عمل آوری ہورہی ہے ۔ مگر تقررات میں عمل آوری نہیں ہورہی ہے ۔ صدر نشین اسپورٹس اتھاریٹی وینکٹیشور ریڈی نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تقررات میں اسپورٹس کوٹہ پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد اس پر عمل آوری کے لیے قواعد میں ترمیم کو ضروری قرار دیا اور اس سلسلے میں ایک مکتوب حکومت کو بھی روانہ کیا ہے ۔ یہ فائل محکمہ اسپورٹس اور محکمہ قانون کی نظر ثانی کے بعد محکمہ جی اے ڈی کو پہونچ چکی ہے ۔ تحفظات دو اقسام کے ہوتے ہیں ۔ ایک پیشہ وارانہ تحفظات مثلاً ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی تحفظات اس کے زمرے میں آتے ہیں ۔ دوسرے ایس سی سی ، اسپورٹس ، معذورین ، سابق فوجی ، تحفظات کے زمرے میں آتے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے این سی سی ، اسپورٹس ، معذورین اور سابق فوجی سے متعلق تحفظات کو بھی پیشہ وارانہ تحفظات کے زمرے میں شامل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ریاست میں تاحال بی سی طبقات کے لیے 29 فیصد بشمول 4 فیصد مسلم تحفظات پر عمل کیا جارہا ہے ۔ ایس سی طبقات کے لیے 15 فیصد ایس ٹی طبقات کے لیے 6 فیصد تحفظات جملہ 50 فیصد تحفظات پر عمل آوری کی جارہی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ عنقریب 2 فیصد اسپورٹس کوٹہ پر عمل آوری کے لیے جی او جاری ہونے والا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT