Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری ملازمتوں کیلئے فوری اعلامیہ جاری کرنے کا مطالبہ

سرکاری ملازمتوں کیلئے فوری اعلامیہ جاری کرنے کا مطالبہ

شادنگر میں روڈ شو ، کانگریس قائد انیل کمار یادو کا خطاب

شادنگر ۔ 20 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کی تلنگانہ حکومت تلنگانہ عوام کے سامنے بلند بانگ دعوے اور وعدے کرتے ہوئے سبز باغ دکھارہی ہے ۔ تلنگانہ عوام کی فلاح و بہبودی اور ترقی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیتے رہی ہے ۔ مسلم اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات چار ماہ کے اندر فراہم کرنے کا وعدہ بھی 4 سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود پورا نہیں کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ اسٹیٹ یوجنا کانگریس صدر انیل کمار یادو نے شادنگر چوراہا پر منعقدہ روڈ شو سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ کانگریس پارٹی کے دورہ حکومت میں ریاست کے مختلف پراجکٹوں کے تعمیری کاموں کو انجام دیا گیا ، کانگریس دورہ حکومت کے پراجکٹوں کے پاس ٹی آر ایس پارٹی قائدین تصویرکشی کرتے ہوئے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ 2019 میں منعقدہ عام انتخابات میں تلنگانہ ریاست کی عوام ٹی آر ایس کو سبق سیکھائے گی اور تلنگانہ ریاست میں آئندہ منعقد ہونے والے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کیلئے کئی ایک نوجوانوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کی باوجود اس کے تلنگانہ ریاست میں کئی ایک تعلیمی یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے سی آر سے پر زور مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کیلئے فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔علحدہ تلنگانہ ریاست کا قیام صرف اور صرف کانگریس پارٹی شریمتی سونیا گاندھی کے جرتمندانہ فیصلہ کی وجہ سے تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کے چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے فرزند کے ٹی آر نے خاندانی سیاست کررہی ہیں ۔ تلنگانہ میں خاندانی سیاست سے عوام اچھی طرح واقف ہوچکی ہے اور ریاست کی عوام آئندہ عام انتخابات میں سبق سیکھائے گی ۔ کانگریس پارٹی پر ٹی آر ایس پارٹی قائدین کے الزام تراشی سے فوری باز آنے پر زور دیا ۔اس موقع پر انیل کمار یادو نے کے سی آر اور کے ٹی آر پر سخت تنقیدیں کی ۔ شادنگر چوراہا پر روڈ شو سے قبل انیل کمار یادو تلنگانہ اسٹیٹ یوجنا کانگریس صدر کا شاندار استقبال کیا گیا روڈ شو سے قبل کانگریس پارٹی قائدین نے خیرمقدم کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی گئی ۔ مستقر شادنگر میں یوجنا کانگریس پارٹی قائدین نے موٹر گاڑیوں کی ریالی کی ۔ ریالی میں سینکڑوں قائدین موجود تھے اس موقع پر سابقہ ایم ایل اے چولہ پلی پرتاپ ریڈی ، بلدیہ چیرمین شادنگر انگوروشریم ، یوجنا کانگریس صدر پرشوتم ریڈی ، محمد علی خان یاہو ، ممتاز خان کے علاوہ دیگر مقامی قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT