Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمتوں کے امتحانات، اعلامیہ سے واقفیت ضروری

سرکاری ملازمتوں کے امتحانات، اعلامیہ سے واقفیت ضروری

ناواقفیت پر فارم داخل کرنے سے قاصر۔ سیاست ماڈل ٹسٹ سیریز میں مشورے
حیدرآباد 11 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائٹ پر ایک دفعہ رجسٹریشن کے بعد آئی ڈی نمبر حاصل کرکے امیدوار یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم کو پھر فارم آن لائن داخل کرنا نہیں ہے جوکہ غلط ہے۔ اس سے عدم واقفیت کی وجہ وہ امتحان میں شرکت سے قاصر ہورہے ہیں۔ اب بی کام امیدواروں کے لئے اکاؤنٹ / فینانس اسسٹنٹ کے لئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اکٹوبر ہے۔ اس کے لئے فارم آن لائن داخل کریں اور امتحانات اور اعلانات صرف پبلک سرویس کمیشن کے ہی نہیں بلکہ دیگر محکمہ جات کے لئے الگ الگ ہوتے ہیں جیسے محکمہ انٹریلٹی کے چار محکمہ جات شعبہ جینکو، ٹرانسکو، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں کے لئے اب فارم انجینئرنگ ڈگری ہولڈرس داخل کرسکتے ہیں۔ ان تفصیلات کو ادارہ سیاست کے تحت ہونے والے تمثیلی امتحان (ماڈل ٹسٹ) کے موقع پر کیرئیر کونسلر ایم اے حمید نے محبوب حسین جگر ہال میں پیش کیا اور جنرل اسٹڈیز کے 150 سوالات کا اہم پرچہ اور تلنگانہ سے متعلق پوچھے گئے سوالات کو سہل انداز میں بتلایا۔ اور ایک معلوماتی کلاس میں زائداز 200 سوالات امیدواروں کو بتائے گئے۔ اس موقع پر شہر کے علاوہ اضلاع کے بے شمار امیدواروں نے شرکت کی۔ پروگرام کے انعقاد میں طاہر پاشاہ قادری، ناصر فرحان اور عرشیہ جبین نے معاونت کی۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں اس کی کوچنگ نوٹس کے لئے رجوع ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT