Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمتوں کے امتحانات، کئی امیدوار ناواقف

سرکاری ملازمتوں کے امتحانات، کئی امیدوار ناواقف

فارم آن لائن داخل کریں، امتحان کی تیاری اور انٹرویو پر پروفیسر ظہیر بیگ کا لکچر
حیدرآباد 4 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں تقررات کیلئے اعلانات شائع ہورہے ہیں اور آخری تاریخ بھی گذر جارہی ہے لیکن بیشتر امیدوار اس سے ناواقف ہونے کی وجہ فارم ہی داخل نہیں کرپائے۔ اب بی کام امیدواروں کیلئے فینانس اسسٹنٹ کیلئے آخری تاریخ 19 اکٹوبر ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرسٹی محکمہ کے تحت ٹرانسکو، جینکو، ایس پی ڈی سی ایل وغیرہ کا ان کے ویب سائٹ پر داخل کرنا ہوگا۔ انٹرویو کے لئے تیاری کیسے کریں۔ پروفیسر ظہیر بیگ کنگ فہد یونیورسٹی سعودی عرب نے یہاں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں توسیعی لکچر دیتے ہوئے کیا اور کہاکہ حصول روزگار کیلئے سی وی کی مؤثر تیاری نصف کامیابی ہوتی ہے۔ انٹرویو میں لباس اور باڈی لینگویج دیکھے جاتے ہیں۔ آج کے دور میں طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے ڈگریاں لے رہے ہیں لیکن ان میں صلاحیت کی کمی ہے۔ اس لئے تعلیم کی تکمیل کے بعد روزگار کے لئے درکار ضروریات کو پورا کرنا چاہئے۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہاکہ تمثیلی امتحان کے ذریعہ خود کا محاسبہ کرتے ہوئے تیاری کرنے میں کافی مدد ملتی ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے فارم داخل کرتے ہوئے حصول ملازمت کی سعی کریں۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے مختلف امتحانات اور اعلانات کے متعلق تفصیلات بیان کیں۔ پروگرام کے انعقاد میں طاہر پاشاہ قادری، فرحان ناصر اور عرشیہ جبین نے معاونت کی۔ آخر میں ایم اے حمید نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT