Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمتوں کے مسابقتی امتحانات میں صحیح منصوبہ بندی کے ساتھ تیاری پر زور

سرکاری ملازمتوں کے مسابقتی امتحانات میں صحیح منصوبہ بندی کے ساتھ تیاری پر زور

پولیس کانسٹبلس کیلئے آج سے آن لائن آغاز، ٹیچرس، ریلوے، گروپ II کیلئے ماہرین کے لکچرس
حیدرآباد۔/10جنوری، (سیاست نیوز) سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے جو امتحانات ہوتے ہیں وہ مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں،اس میں کامیابی اہم نہیں ہوتی بلکہ زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرنا ہوتا ہے۔ امتحانی نقطہ نظر سے منصوبہ بند تیاری کرنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے یہاں ایک روزہ روزگار گائیڈنس پروگرام میں کیا جس میں تین سیشن میں ٹیچرس کیلئے عبدالرشید لکچرر ڈائیٹ ناگارام نے ٹیٹ اور ڈی ایس سی امتحانات کے بارے میں جس نوعیت کے سوالات پوچھے جاتے ہیں تعلیمی فلسفہ، نفسیات اور طریقہ تدریس پر نہایت معلوماتی لکچر دیتے ہوئے بتلایا کہ اساتذہ جو پیشہ ورانہ ٹریننگ حاصل کرتے ہیں دوران ٹریننگ جو سکھایا جاتا ہے اس کے مطابق سوالات اساتذہ کے اہلیتی اور تقررات کے امتحانات میں پوچھے جاتے ہیں۔ کرناٹک کے بھٹکل اور بنگلور کے مہمانان نے محبوب حسین جگر ہال میں ادارہ ’سیاست‘ کے زیر اہتمام متلاشیان روزگار کے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مقصد بنانے اور اس کو حاصل کرنے کیلئے صحیح جدوجہد کریں تو کامیابی ضرور ملے گی۔ مسٹر ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست نے دوپہر کے سیشن میں ریلوے میں ملازمت کے طریقہ کار اور تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ II کے طریقہ کار سے واقف کروایا اور بتایا اور شام کے سیشن میں پولیس کانسٹبلس کے تقررات کیلئے درکار اہلیت پہلے مرحلے کے آن لائن فارم کے ادخال کے بعد تحریری امتحان کی تیاری کا مشورہ دیا۔ 11جنوری سے اس کے فارمس کے ادخال کا آغاز ہورہا ہے۔ شہر اور اضلاع سے سینکڑوں امیدواروں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور معلومات اور رہبری حاصل کی۔ تلنگانہ کے متعلق پوچھے جانے والے سوالات، سابقہ امتحانی پرچے کے سوالات سے واقف کروایا گیا۔ پروگرام کے انعقاد میں سید مصور، اطہر خان، عرشیہ جبین نے معاونت کی۔ اس موقع پر شخصی کونسلنگ کی گئی اور سوالی پرچے مہیا کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT