Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمتیں ، آن لائن ادخال تاریخ میں توسیع

سرکاری ملازمتیں ، آن لائن ادخال تاریخ میں توسیع

ہائی ٹیک سٹی میں آج میناریٹی طلبہ کے لیے کمپیوٹر ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت ہند کے مختلف محکمہ جات میں کلرک ، آفس اسسٹنٹ ، ڈیٹا انٹری آپریٹرس پوسٹل سارٹنگ اسسٹنٹ کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن ملک گیر سطح پر امتحان رکھا ہے ۔ اس کے لیے انٹر میڈیٹ امیدوار اہل ہیں اس کے فارمس کے آن لائن ادخال کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔ 27 دسمبر سے قبل آن لائن رجسٹریشن کی سہولت رہے گی ۔ اس کے لیے نمونہ فارم اور معلومات کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر شام 7 بجے تک معہ اسنادات زیراکس رجوع ہوسکتے ہیں ۔ جو میناریٹی لڑکے / لڑکیاں فارمس داخل کرچکے ان کے لیے کمپیوٹر ٹسٹ 21 دسمبر بروز جمعرات صبح دس بجے تا ایک بجے دن ہائی ٹیک سٹی مائینڈ اسپیس آئی ٹی پارک متصل آئی بی ایم پر رکھی گئی ۔ امیدوار وقت پر شرکت کریں یہ فری رہیگی اور ہر امیدوار کو ایک کمپیوٹر دیا جائیگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT