Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمت کے فارمس ادخال کی آخری تاریخ

سرکاری ملازمت کے فارمس ادخال کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مرکز کے سرکاری محکمہ جات میں کلرک ، آفس اسسٹنٹ ، ڈیٹا انٹری آپریٹرس پوسٹل اسسٹنٹ کے جائیدادوں پر تقررات کے لیے ملک گیر سطح پر اسٹاف سلیکشن کمیشن کا امتحان مارچ 2018 میں ہوگا ۔ اس میں شرکت کے لیے انٹر میڈیٹ کسی بھی گروپ سے کامیاب لڑکے / لڑکیاں جن کی عمر 28 سال سے کم ہو فارم آن لائن داخل کریں ۔ اس کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 15 دسمبر شام 7 بجے تک ایس ایس سی میمو انٹر میمو آدھار کارڈ زیراکس کے ساتھ رجوع ہوسکتے ہیں ۔ اتوار 17 دسمبر کو گائیڈنس لکچر اور ماڈل ٹسٹ رکھا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT