Wednesday , December 19 2018

سرکاری ملازمین کو 1.572% ڈی اے دینے کا فیصلہ

حیدرآباد۔17 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کیلئے 1.572% ڈی اے دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے جس پر یکم جولائی 2017ء سے عمل آوری ہوگی۔ حکومت کے اس فیصلے سے سرکاری خزانے پر 350 کروڑ روپئے کا بوجھ عائد ہوگا۔ ریٹائرڈ ایمپلائیز کیلئے بھی ڈی اے پر عمل آوری ہوگی۔ چیف منسٹر نے کل سرکاری ملازمین اور ٹیچرس تنظیموں کے نمائندوں سے پی آر سی، تبادلے اور ترقی کے علاوہ دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ڈی اے جاری کرنے کی فائیل پر دستخط کی تھی جس کے بعد آج احکام جاری کردیئے گئے۔ چیف منسٹر نے مزید ایک ڈی اے آئندہ دو ماہ میں جاری کرنے کا سرکاری ملازمین سے وعدہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT