Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمین کو 25 ستمبر کو تنخواہ اور ڈی اے کی ادائیگی

سرکاری ملازمین کو 25 ستمبر کو تنخواہ اور ڈی اے کی ادائیگی

حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے دسہرہ تہوار، بتکماں کے علاوہ آئندہ شروع ہورہے محرم الحرام کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو قبل ازوقت تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اُنھوں نے محکمہ فینانس کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو 25 ستمبر کو ہی تنخواہ جاری کردی جائے۔ اِس کے علاوہ ملازمین کو مہنگائی بھتہ (ڈی اے) بھی جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جاریہ ماہ جہاں سرکاری ملازمین کو تنخواہ 25 ستمبر کو ملے گی وہیں جاریہ سال کی پہلی قسط کے طور پر 2.096 فیصد ڈی اے بھی دیا جائے گا۔ ملازمین این جی او کے صدر کے رویندر ریڈی، سکریٹری ایم راجندر، ٹی این جی اوز کے اعزازی صدر سرینواس گوڑ نے آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے اُنھیں یادداشت پیش کی۔ چیف منسٹر نے اِس نمائندگی پر فوری مثبت ردعمل ظاہر کیا۔

TOPPOPULARRECENT