Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمین کیلئے قدیم پنشن اسکیم کے احیاء کا مطالبہ

سرکاری ملازمین کیلئے قدیم پنشن اسکیم کے احیاء کا مطالبہ

حیدرآباد۔/27ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی رکن اسمبلی و صدر نیشنل بیاک ورڈ کلاسیس ویلفیر اسوسی ایشن مسٹر آر کرشنیا نے ریاست تلنگانہ کے سرکاری ملازمین و اساتذہ اور ورکرس کیلئے روبہ عمل لائے جانے والے ’’ کانٹری بیوٹری پنشن اسکیم ‘‘ ( سی پی ایس ) کے سسٹم کو کالعدم کرنے اور قدیم پنشن اسکیم کو روبہ عمل لانے کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایس اسکیم کو منسوخ کرکے قدیم پنشن اسکیم کی عمل آوری کیلئے اقدامات کرنے کی مکمل ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ مسٹر کرشنیا نے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین، اساتذہ اور ورکرس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے متحدہ جدوجہد کیلئے تیار ہوجائیں، اور ساتھ ہی ساتھ سرکاری ملازمین، اساتذہ اور ورکرس کی مشترکہ مجلس عمل ( جوائنٹ ایکشن کمیٹی ) کو از سر نو سرگرم عمل بنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ جدوجہد کے ذریعہ اپنے مسائل کی یکسوئی ممکن ہوسکے گی۔ مسٹر کرشنیا نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے خواہش کی کہ وہ اپنی ریاست کے سرکاری ملازمین، اساتذہ اور ورکرس کیلئے کانٹری بیوٹری پنشن اسکیم کے بجائے قدیم پنشن اسکیم کا احیاء عمل میں لانے پر توجہ مرکوز کریں۔

ٹی آر ایس رکن اسمبلی کارقص
سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل
حیدرآباد 27ستمبر (یواین آئی )تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی نے رقص کرتے ہوئے تمام کو حیران کردیا۔پھولوں کے تہوار بتکماں کے موقع پر ضلع نلگنڈہ کے سالہ گورارم علاقہ میں رکن اسمبلی جی کشور نے تمام افراد کے سامنے رقص کیا ۔وہ اپنے حامیوں کے ساتھ اس تہوارمیں پہنچے اور سڑک پر رقص شروع کرتے ہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔ اس موقع پر بعض نوجوانوں نے ان کے رقص کی ویڈیو لی اور سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT