Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری ملازمین کیلئے ہیلت کارڈس کی اجرائی کا خیرمقدم

سرکاری ملازمین کیلئے ہیلت کارڈس کی اجرائی کا خیرمقدم

نظام آباد:24؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت نے ملازمین سرکار‘ ٹیچرس اور وظیفہ یاب ملازمین کے علاج و معالجہ کیلئے غیر مشروط طور پر خرچ برداشت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ہیلت کارڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے ریاست کے ٹیچرس کی نمائندہ تنظیم پی آرٹی یو کے قائدین خواجہ معین الدین ، سید احمد بخاری ، اسرار احمد ، عارف الدین نے بتایا ہے کہ مذکورہ کارڈس کی اجرائی سے ملازمین سرکار کو کافی سہولت ہوگی اور وہ اپنے پسندکے کسی بھی معیاری خانگی دواخانہ میں علاج کرواسکینگے ۔ حکومت نے علاج کیلئے مقررکردہ مصارف کی سابقہ حد کی بھی برخواست کردیا ہے ۔ ٹیچرس تنظیم پی آرٹی یو کے ان قائدین نے مزید بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے پانچ سال میں ایک مرتبہ پی آر سی دیا جاتا ہے سابق حکومت نے پی آر سی کے تعین کیلئے مسٹر اگروال کا تقرر کیا تھا اور موصوف نے ریاست کی تقسیم سے قبل اپنی رپورٹ پیش کردی تھی ۔تاہم اس پر عمل آوری نہیں ہوسکی اور حکومت جنوری 2014 سے عبوری امداد صرف 27 فیصد دے رہی ہے۔ ٹیچر س کے ان قائدین نے ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو سے پرُ زور اپیل کرتی ہے کہ پی آر سی میں 60 فیصد فٹ منٹ شامل کرتے ہوئے جلدا ز جلد احکامات جاری کریں تاکہ ریاست کے ٹیچرس وار اساتذہ میں پیدا شدہ بے چینی دور ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT