Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمین کی تقسیم پر کملا ناتھن کمیٹی کا غور و خوض

سرکاری ملازمین کی تقسیم پر کملا ناتھن کمیٹی کا غور و خوض

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد سرکاری ملازمین کی تقسیم کا عمل آج تک بھی مکمل نہیں ہوسکا ۔ صرف 9 محکمہ جات میں ہی سرکاری ملازمین کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا گیا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سرکاری ملازمین کی تقسیم کے لیے سینئیر آئی اے ایس عہدیدار مسٹر کملا ناتھن کی زیر قیادت تشکیل دی گئی کمیٹی کا آج یہاں اجلاس منعقد ہوا اور اس اجلاس میں دونوں ریاستوں آندھرا پردیش اور ریاست تلنگانہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور اندرون ایک ماہ سرکاری ملازمین کی تقسیم کے عمل کو مکمل کرلینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اور آج کے منعقدہ اجلاس میں 16 مختلف محکمہ جات کے ملازمین کی تقسیم کے مسئلہ پر غور و خوص کیا اور بعد ازاں اجلاس ملتوی کردیا گیا اور دوبارہ اجلاس کا 12 جون کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس مجوزہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کی سماعت کرنے اور پائے جانے والے اعتراضات کو بھی قبول کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں محکمہ جات پولیس ، تعلیم ، صحت و طبابت ، ٹی بی ہاسپٹل ، گرے ہاونڈز ، آکٹوپس ، ایس پی ایف ، میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کی تقسیم کے عمل میں تاخیر کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT