Tuesday , December 18 2018

سرکاری ملازمین کے تقررات اور تبادلوں پر پابندی

سرکاری ملازمین کے تقررات اور تبادلوں پر پابندی

سرکاری ملازمین کے تقررات اور تبادلوں پر پابندی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست کی تقسیم کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے احکامات پر موثر عمل آوری کرنے کی تمام محکمہ جات کے اعلی عہدیداروں کو سخت ہدایات دی گئی ہے اور ملازمین سے متعلق تمام امور پابندی عائد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ان احکامات کی روشنی میں سرکاری ملازمین و عہدیداروں کے تقررات تبادلوں اور ترقیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اسی دوران سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ڈائرکٹر جواہر بال بھون شریمتی سندھیا کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ریاستی کمشنر محکمہ بہبود برائے خواتین و اطفال تعینات کیا گیا ہے ۔ اسی طرح آندھرا پردیش مہیلا کوآپریٹیو فینانس کارپوریشن ایکزیکٹیو ڈائرکٹر کی حیثیت سے نازنین خان کو تعینات کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT